لاہور میں آتشزدگی، 10 افراد جاں بحق


لاہور: لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں گھر میں آگ لگنے کے باعث 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے محلہ سمیاں میں گھر میں اچانک آگ لگ گئی اس دوران گھر کے مکین سو رہے تھے کہ آگ نے گھر کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نے مکان کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور آگ کے باعث گھر کے تمام افراد پچھلے کمرے میں محصور ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سی ٹی ڈی کی گاڑی پر حملہ، متعدد اہلکار زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق گھر میں آگ لگنے کا واقعہ ممکنہ طور پر فریج کا کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں