کراچی: سی ٹی ڈی کی گاڑی پر حملہ، متعدد اہلکار زخمی


کراچی: شہر قائد میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلیجنس ونگ کی گاڑی پر حملے میں متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سی ڈی ڈی کی گاڑی پر حملہ نادرن بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم سے کیا گیا۔ حملے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، مین ہول نے باپ بیٹے کی جان لے لی

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم علاقے میں ایک مشن پر کام کر رہی تھی۔ دھماکے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔


متعلقہ خبریں