سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی منتقلی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر

stock market

امریکی بینکاری نظام میں غیریقینی دنیابھرمیں سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں


سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر منتقل ہوتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 80 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے کا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 564 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 149 پر آ گیا ہے۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 44 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، دوسری جانب امریکی ڈالر آج انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں مہنگا ہوا تھا جو بعد میں سستا ہونے لگا ہے۔

سٹاک ایکسچینج میں صبح ہی سے مثبت تبدیلی

انٹر بینک میں ڈالر 80 پیسے سستا ہو گیا جس کےبعد ڈالر 279 روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے پر برقرار ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں