پارٹی میں شمولیت کیلئے عثمان بزدار نے سب سےزیادہ رابطہ کیا ، فردوس عاشق اعوان

Firdos Ashiq Awan

رہنما استحکام پاکستان پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی میں شمولیت کیلئے عثمان بزدار نے سب سےزیادہ رابطہ کیا ہے ۔

ترجمان آئی پی پی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک  میں جتنے جلدی الیکشن ہونگےاتنا ہی ملک کیلئے اچھا ہے، ورنہ حالات مزید عدم استحکام کی طرف جائیں گے۔

نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کیلئےاسی میں بہتری ہے کہ وہ وقت پرہی الیکشن کرائےیا اپنا کردار ادا کرے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کیلئے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سب سے زیادہ رابطہ کیا لیکن انہیں پارٹی نے قبول نہیں کیا۔

 


متعلقہ خبریں