بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 24 پیسے کا اضافہ ہو گیا

electric

بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر د یا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 24 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر کے بلوں پرہو گا،بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 46 ارب 76 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

بجلی صارفین پر 3.23 روپے فی یونٹ ایف سی سرچارج عائد

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، نیپرا کی جانب سے چند روز قبل بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں