آئندہ الیکشن کا فیصلہ سب دوست مل کر کریں گے، راجہ ریاض

raja riaz

راجہ ریاض نے کہا ہے کہ جیسے ہی اسمبلی تحلیل ہو گی اور میں جیسے ریٹائر ہوں گاآئندہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ سب دوستوں کیساتھ مل بیٹھ کر کریں گے۔

نجی ٹی وی انٹرویو میں اپوزیش لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ سب قومی اسمبلی سے ریٹائر ہونے کے بعد ایک ساتھ بیٹھیں گے اور متفقہ فیصلہ کیا جائے گا، امید ہے سب کا ایک ہی فیصلہ ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ ایک اچھا فیصلہ ہو جو ملک کی بہتری کیلئے ہو، انشا اللہ فیصلہ کرنے کے بعد سب اس کا اعلان کریں گے۔

راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہماری تعداد 21 ہے اور کوشش ہے ہم سب کا ایک اچھا فیصلہ ہو، تقریباً اس پر سارے دوست متفق ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ ہم سب اکٹھے رہیں ،جس پارٹی میں بھی اکٹھے جائیں گے وہاں ہماری عزت ہو گی اوراُس پارٹی کو بھی فائدہ پہنچے گا۔


متعلقہ خبریں