پاکستان نے پہلی مرتبہ 50 کروڑ ڈالر کی فشریز مصنوعات برآمد کر لیں

مظلوم فلسطینیوں سے ماہی گیری کا حق بھی چھین لیا گیا

 پاکستان نے پہلی مرتبہ 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی فشریز مصنوعات برآمد کر لیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال مئی میں 12 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی مچھلیاں اور ماہی پیداوار دنیا کو فروخت کی گئیں ۔ جبکہ چیئرمین ٹاسک فورس محکمہ میری ٹائم افیئرزعاصم ابرار کا کہنا ہے کہ ہماری ماہی پیداوار کی 60 فیصد خریداری چین کررہا ہے۔

 ایک مچھلی نے ماہی گیر کو کروڑ پتی بنادیا

ان کا کہنا تھا کہ ستمبر میں چین کو مچھلی فروخت کے لائسنسز کی معیاد پوری ہوئی تو وزارت میری ٹائم افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے لائسنس کی تجدید میں نجی شعبے کی معاونت کی، جس کے نتیجے میں مئی میں ماہی برآمدات میں  82 فیصد اضافہ ہوا۔

 


متعلقہ خبریں