5 مرلہ گھروں کی کٹیگری بی اور سی سے ٹیکس وصولی کیلئے کمیٹی تشکیل


نگران پنجاب کابینہ نے صوبے کے پوش علاقوں میں واقع5 مرلہ گھروں کی کٹیگری بی اور سی کا ٹیکس استثنا ختم کر کے ان سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  محکمہ ایکسائز صرف اے کٹیگری کے5 مرلہ گھروں سے پراپرٹی ٹیکس وصول کر رہا ہے ۔

پرائز بانڈز کی آمدنی پر سب سے زیادہ انکم ٹیکس منہا ہوا کریگا، نوٹیفیکیشن جاری

وزارتی کمیٹی کی منظوری کی صورت میں پوش علاقوں میں موجود5 مرلہ کے مزید4 لاکھ50 ہزار گھر پراپرٹی ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے ۔

محکمہ ایکسائز کو 5 مرلہ گھروں کے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں مزید 5 ارب روپے کے لگ بھگ اضافی آمدن کا تخمینہ ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp