فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2023-24ء کیلئے مختلف اقسام کی آمدنیوں پر فائلر اور نان فائلر کے ٹیکس ریٹ مقرر کر دیئے ہیں۔
ایک نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی 2023ء سے 30جون 2024ء کے مالی سال میں پرائز بانڈز کی آمدنی پر سب سے زیادہ انکم ٹیکس منہا ہوا کریگا۔
دودھ کے ڈبے پر سیلز ٹیکس 500 روپے سے بڑھا کر 600 روپے کردیا گیا
اگر سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرنے والے کا قرعہ اندازی میں انعامی بانڈ نکلے گا تو اُس سے 15فیصد کٹوتی ہو گی۔
گوشوارے جمع نہ کرانے والے شخص کا انعام نکلنے پر 30فیصد کٹوتی کی جائیگی۔