عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے افریقی ممالک کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا کے کیسز بڑھنے پر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ وبا ایبولا وائرس کی نایاب قسم “بنڈی بوگیو وائرس” کے باعث پھیل رہی ہے۔ جس کے لیے تاحال کوئی منظور شدہ ویکسین یا مؤثر علاج دستیاب نہیں، جس سے صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کانگو کے مشرقی صوبے اِتوری میں اس وائرس کے باعث اب تک 80 سے زائد مشتبہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ جبکہ 8 کیسز کی لیبارٹری تصدیق ہو چکی ہے اور 246 افراد میں علامات پائی جا رہی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ وائرس کے بین الاقوامی پھیلاؤ کے شواہد بھی سامنے آ چکے ہیں۔ کیونکہ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں کانگو سے سفر کرنے والے افراد میں بھی ایبولا کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے اسپتالوں میں کینسر سے بچاؤ کی 2 ادویات جعلی نکلیں، انکشاف
ادارے نے تمام ممالک کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرحدی نگرانی سخت کریں۔ اسکریننگ نظام مؤثر بنائیں اور ہنگامی طبی انتظامات کو فوری طور پر فعال کریں۔
