شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارش شروع ہو گئی

Rain

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارش شروع ہو گئی ہے، کراچی کے مختلف علاقوں ، بحریہ ٹائون فیز تھری اور فیز فور میں بادل برس پڑے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کل سے داخل ہو گا، چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ سندھ میں مون سون ہوائیں چھ جولائی کی رات یا سات جولائی کی صبح سے داخل ہو سکتی ہیں۔

آئندہ تین روز کے دوران مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان

رپورٹ کے مطابق آج صو بہ سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تاہم لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،تھرپارکر، مٹھی، پڈعیدن ، عمرکوٹ ،سانگھڑ، میرپور خاص، حیدر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی ،ٹھٹھہ ، کراچی ، دادو اور گردونواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

اسی طرح بروز جمعہ کو صو بہ کےبیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،تھرپارکر، مٹھی، پڈعیدن ، عمرکوٹ ،سانگھڑ، میرپور خاص، حیدر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی ،ٹھٹھہ ، کراچی ، دادو اور گردونواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

علاوہ ازیں کراچی میں ہوامیں نمی کا تناسب73 فیصد ہے اور16 کلو میٹرکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی میں 7 جولائی سے 9 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں 9 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

خیال رہے کہ لاہور میں مزید دو دن بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، لاہور میں موسلادھار بارش سے سات افراد جاں بحق ہو گئے، آج بھی لاہور میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب میں شدید بارشوں سے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا ہے، ڈی جی موسمیات مہر صاحبزاد خان کا کہناہے کہ چناب، راوی اور ستلج کے علاقوں میں زیادہ بارشیں ہیں جس سے وہاں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں دس گھنٹوں کے دوران 300 ملی میٹر بارش نے شہر کو پانی پانی کر دیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق نو جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں