ڈالر مزید سستا ہو گیا

ڈالر سستا

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔

کاروبار کے اختتام تک انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 37 پیسے تک کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 4 پیسے کا ہو کر بند ہو گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج دن بھر تیزی دیکھنے میں آئی ، مارکیٹ 100 انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 178 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں