پنشنرز کی امید بھی بر آئی، حکومت نے پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنرز اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔
اس کے علاوہ کم سے کم پنشن 10 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کر دی گئی ہے جس کا اطلاق بھی یکم جولائی سے ہو گا۔