اظہر صدیق اور منیب فاروق کی لائیو پروگرام میں شدید گرما گرمی


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہر صدیق اور منیب فاروق کی لائیو پروگرام میں شدید گرما گرمی ہو گئی۔ 

ہم نیوز کے پرگرام’ہم دیکھیں گے ‘ میں پی ٹی آئی رہنما اظہر صدیق کا کہنا تھا جن کو والیم ٹین کا پتہ نہیں میں انہیں بتا دیتا ہوں کہ والیم ٹین ہے کیا، اس دوران منیب فاروق بول پڑے کہ والیم ٹین میں کچھ نہیں تھا۔

اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ آپ مجھے بات کرنے دیں میں آپ کو بتاتا ہوں نا کہ والیم ٹین کیا چیز ہے ، اس پر سینئر صحافی منیب فاروق غصے میں آگئے ،دونوں کے درمیان  جملہ بازی شدت اختیار کر گئی۔

منیب فاروق کا کہنا تھا کہ اظہر صدیق صاحب آپ میرے ساتھ بحث کر لیں، آپ مجھے کیسے کہہ سکتے ہیں آپ ان پانچ سو 47  صفات کا ہی مجھے بتا دیں ۔

اس پر اظہر صدیق اور منیب فاروق میں بحث شدت اختیار کر گئی ، بگڑتی صورتحال دیکھ پروگرام میزبان منصور علی خان کومعاملہ رفع دفع کرنا پڑا ۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔


متعلقہ خبریں