پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے نام تجویز کر دیا۔
تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے لیے راجہ اعظم کو متفقہ طور پر پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے راجہ اعظم کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد،عدالت نے نااہل کردیا
ترجمان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کونسل میں فیصلہ کن اکثریت حاصل ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔