وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ یہ بہت مشکل سال تھا، تمام سیاسی جماعتوں نے بہت سپورٹ کیا۔
‘ہم نیوز کے پروگرام ’ پاور پولیٹکس ود عادل عباسی‘ میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے اس ایک سال میں سیاست نہیں کھیلی، پاکستان میں حکومت بدلتے ہی تمام پرانے کام ختم ہو جاتے ہیں،
وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا، اگر گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے تو کم از کم مجھےتو پتہ ہونا چاہئے، اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہوئی ہے، آئی ایم ایف نےزیادہ تر غیر ضروری سبسڈیز ختم کرنے کی شرط رکھی تھی۔
مصدق ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اگر پاکستان مسلم لیگ ن الیکشن جیت جاتی ہے تووزیراعظم کون بنے گا اس کا فیصلہ پارٹی کرےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ سوال ’ ن لیگ کا اگلا وزیراعظم کون ہو گا ؟‘ شہباز شریف سے پوچھا جائے تو وہ بھی یقیناً یہی جواب دیں گے کہ اس کا فیصلہ پارٹی قائد میاں نواز شریف یا پارٹی خود کرے گی ۔
لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ میں بھی یہی کہوں گا کہ اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی یا پھرسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کریں گے ۔
مصدق ملک کا مزید کہنا تھاکہ صدر مملکت عارف علوی کو ہم عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن صدر مملکت ہمارے بھیجے بلوں پر دستخط نہیں کرتے اور واپس بھیج دیتے ہیں، ہماری خواہش ہوتی ہے کہ عارف علوی پاکستان کے صدر بنیں۔ مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں ۔