ٹانک اور شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک


راولپنڈی: ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29، 30 جون کی شب ٹانک کے علاقے منزئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 فوجی جوان شہید

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

سپین وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔


متعلقہ خبریں