پنجاب اور سندھ حکومت کا عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا اعلان

عید قرباں پر3 چھٹیوں کا اعلان|humnews.pk

پنجاب اور سندھ حکومت نے صوبے بھر میں عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

حکومتِ پنجاب نے میں عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

عیدِ قرباں کی چھٹیوں کے لیے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن ہفتے میں 5 دن کام والے دفاترمیں بدھ 28 تا جمعہ 30 جون تعطیل ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہفتے میں 6 دن کام والے دفاتر میں بدھ 28 جون تا ہفتہ یکم جولائی عام تعطیل ہو گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ‏سندھ میں28 جون سےیکم جولائی تک عیدتعطیلات ہوں گی۔


متعلقہ خبریں