کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جب کہ سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے مہنگا ہو کر 286 روپے 74 پیسے پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد کاروبار 40ہزار65 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 17 ہزار روپے ہو گئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1285 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 86 ہزار43 روپے ہوگئی۔