سورج آگ برسانے لگا، ملک بھر میں گرمی کی جاری لہر کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم شدید گرم اورمرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں دن بھر موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اورگردو نواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں 25 سے 30 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں
خیبرپختونخوا کے بیشترمقامات پرآج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا،سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں دن بھر موسم شدیدگرم اور خشک جبکہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
بلوچستان کے مشرقی اورجنوب مغربی علاقوں میں موسم آج شدید گرم رہے گا، آزاد کشمیر میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
اوستہ محمد، نوکنڈی اوردالبندین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت48ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملتان اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔