پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

parvaiz Khattak

تحریک انصاف نے پارٹی سطح پر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمرایوب نے پرویزخٹک کونوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 7 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔

نوٹس میں تسلی بخش جواب نہ ملنے پر پرویزخٹک کےخلاف کارروائی آگے بڑھانے کی بھی تنبیہ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ‏پرویز خٹک کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دلوانے کا الزام ہے۔
May be an image of map and text

متعلقہ خبریں