وزیراعظم، ایپکس کمیٹی قائم، بیرونی سرمایہ کاری پر فریم ورک تیار کریگی

وزیر اعظم (prime minister)

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملکی معیشت کی بحالی کے لئے ایپکس کمیٹی قائم کردی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام: اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے کردار ادا کرنیکی درخواست

ایپکس کمیٹی کی قیادت وزیر اعظم کریں گے، وفاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، وزیر دفاع، وزیر دفاعی پیداوار، آرمی چیف اور عسکری حکام بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وفاقی وزیر پیٹرولیم بھی شامل ہیں۔

ملکی معاشی بحالی کے لئے قائم کی جانے والی ایپکس کمیٹی ملک میں بیرونی سرمایہ کاری پر فریم ورک تیار کرے گی، پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کیلئے سہولت کاری کے فرائض سرا نجام دے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر فرانس روانہ ہوگئے

پانچ بڑے ممالک نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ان ممالک میں سعودی عرب، ایو اے ای، قطر اور بحرین بھی شامل ہیں۔

ایپکس کمیٹی کے اعلان کردہ بنیادی اغراض و مقاصد کے تحت وہ ان ممالک کی پاکستان سرمایہ کاری کے امور کی مانیٹرنگ کرے گی، آئندہ تین سال میں ان ممالک کی سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گی۔

پاکستان کے پاس آئی ایم ایف سے معاہدے کا وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے، موڈیز کا انتباہ

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ایپکس کمیٹی اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کے فیصلوں پر عمل درآمد کروائے گی۔


متعلقہ خبریں