سونےکی فی تولہ قیمت میں 1800روپے کی کمی

فی تولہ

سونے کی عالمی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتیں گر گئی ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 1934 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔

کوریا میں سونا فراہم کرنے والی اے ٹی ایم انتہائی مقبول

مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونےکی قیمت 1800روپے کی کمی سے 218700روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے گھٹ کر 187500روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ سونے کی قیمتیوں میں مسلسل اتار چڑھائو دیکھنے میں آرہا ہے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں