ملک میں شدید گرمی کی لہر ، این ڈی ایم اے نے گرمی الرٹ جاری کر دیا


ملک میں شدید گرمی کی لہر ، این ڈی ایم اے نے گرمی الرٹ جاری کر دیا۔

گرمی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گرم ہوا کی لہر احتیاط نہ کرنے سے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

گرمی کی شدت سے بچنے کیلئےسادہ پانی کا استعمال زیادہ کریں،کاربونیٹڈ مشروبات سے پرہیز کریں۔

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، کب بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

دن کے گرم ترین اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں،تیز دھوپ میں سر ڈھانپ کر باہر نکلیں۔

بیمار، بزرگ، بچوں اور پالتو جانوروں کا خاص خیال رکھیں، نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لیموں پانی اور او آر ایس پیئں ۔

گرمی کی شدت میں اضافہ، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 31 میگاواٹ ہو گیا

گرمی کے اوقات میں ہلکے اور نرم کپڑے پہنیں،گرمی میں اگر کوئی بیہوش ہو جائے تو سر پر ٹھنڈا پانی ڈالیں۔

شدید گرمی کی لہر برفانی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے کا باعث بن سکتی ہے،متعلقہ ادارے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں۔


متعلقہ خبریں