سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے لندن آنے کا مقصد بتا دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لندن کچھ فائنل کرنے نہیں آیا، بس نوازشریف سے ملاقات کرنی تھی، ان سےپارٹی اور سیاسی امور پر کچھ مشاورت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی نئی پارٹی بنانے جارہاہوں اور نہ ہی پارٹی سے کوئی اختلافات ہیں۔
مزید کہا کہ پاکستان واپسی سے متعلق نوازشریف خود فیصلہ کریں گے،پارٹی کا عہدیدار نہیں،جنوری میں استعفیٰ دے دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن بامقصد ہوں گے تو حصہ لوں گا،بے مقصد الیکشن کا قائل نہیں،مقصد ملک کو آگے لےجانا ہو۔