خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش،دیواریں ، چھتیں گرنے سے6 افراد جاں بحق، کئی زخمی


خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی ہوگئے ۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، متعدد افراد زخمی

لکی مروت کے مختلف علاقوں میں بھی  تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی ،طوفانی بارش اورآندھی سےبچہ جاں بحق، کئی افرادزخمی ہوگئے۔

پشاور میں بارش کے باعث دیواریں گرنے سے 2افراد جاں بحق،5زخمی ہوگئے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں