مودی کا دورہ امریکہ، انسانی حقوق کی تنظیموں کا اہم اعلان

فائل فوٹو


واشنگٹن: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کے دورہ امریکہ کے خلاف انڈین امریکن مسلم کونسل سمیت دیگر تنظیموں نے 22 جون کو وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھارتی مظالم پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔ پالیسی سازوں، صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا، پولیس کا بدترین تشدد

دستاویزی فلم میں سال 2002 میں گجرات میں سیکڑوں مسلمانوں کے قتل عام پر سوال اٹھایا گیا ہے۔

اس موقع پر ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا ڈویژن کی ڈائریکٹر ایلین پیئرسن نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ مودی کے دورہ امریکہ کے دوران بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کا مسئلہ اٹھایا جائے۔


متعلقہ خبریں