آزادکشمیر اور خیبر پختونحوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بارشیں rain

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی اضلاع میں آندھی چلنے کا امکان ہے جبکہ مشرقی سندھ، مشرقی بلو چستان، پنجاب، خطہ پوٹھوہار میں بارش اور آزادکشمیر اور خیبر پختونحوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،بارکھان، خضدار،سبی،نصیر آباد، لسبیلہ، ژوب، گوادر میں بارشجبکہ اورماڑہ، اوتھل، بیلہ اور آواران میں بارش اور چند مقا مات پرژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مری،گلیات، خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور،ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا،میانوالی،خوشاب،نورپورتھل، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، حافظ آباد، قصور، لیہ، بھکر، ملتان میں بارش جبکہ راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بارش اورژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مٹھی، سانگھڑ،خیرپور، مٹیاری، نگرپارکر،عمر کوٹ،بے نظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اورشکارپور میں بارش جبکہ بدین، میر پور خاص، ڈپلو اوراسلام کوٹ میں طوفانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ٹھٹھہ، کراچی، حیدر آباد،سکھر، گھوٹکی اور نوشہرو فیروز تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے دیر، مالاکنڈ،کو ہستان، کرم،ایبٹ آباد،مانسہرہ، بالاکوٹ اور پشاورمیں بارش جبکہ کوہاٹ،بنوں،کرک،وزیرستان،ڈی آئی خان میں بارش اورژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں