سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

rain latest report

محکمہ موسمیات نے سندھ، بلو چستان اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونحوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور اسلام آباد میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی اضلاع میں آندھی چلنے کا امکان ظاہر کیاہے، بارکھان، خضدار، لسبیلہ، پنجگور، ژوب، گوادر اورپسنی میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

اورماڑہ، اوتھل، بیلہ،خاران،مکران اور آواران میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ہے۔ مری،گلیات، خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گجرات اورگوجرانوالہ میں بھی بارش ہو گی۔

13سے18جون تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی

لاہور،ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظہ آباد، قصور، میانوالی،لیہ، بھکر،نور پورتھل، خوشاب اور ملتان میں بارش جبکہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بارش اورژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جھڈو،ڈگری، حیدر آباد،سانگھڑ، مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار، ٹندو محمد خان، جامشورومیں بارش جبکہ کیٹی بندر، سجاول، ٹھٹھہ،گھارو، بدین، کراچی، میر پور خاص اور مٹھی میں موسلادھاربارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نگرپارکر،عمر کوٹ، ڈپلو اوراسلام کوٹ میں شدیدآ ندھی کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں بارش جبکہ لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ،شکارپور میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں