سرکاری ملازمین کو 23 جون کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ

ishaq dar

حکومت نے سرکاری ملازمین کو 23 جون کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ کرلیا ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے  درخواست آرہی ہے کہ عید سے پہلے تنخواہ دی جائے، لہذا اس حوالے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کردی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ تمام سرکاری ملازمین کو 23 جون بروز جمعہ تک اس ماہ کی تنخواہیں اداکی جائے تاکہ ۔ملازمین عید کے حوالے سے اپنی ضروریات پوری کرسکیں ۔


متعلقہ خبریں