استحکام پاکستان تحریک نے پارٹی کا نام استعمال کرنے پر جہانگیر ترین کی پارٹی کو نوٹس بھجوا دیا

پُرانی پارٹی میں عوام کی خدمت نہ کرسکے، نیا پاکستان ضرور بنائیں گے، جہانگیر ترین

استحکام پاکستان تحریک نے پارٹی کا نام استعمال کرنے پر جہانگیر ترین کی پارٹی کو نوٹس بھجوا دیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لیگل نوٹس استحکام پاکستان تحریک کے صدر احمد کلیم کی جانب سے بھجوایا گیا ہے ۔

لیگل نوٹس پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور صدر علیم خان کو بھجوایا گیا۔

آصف زرداری طبی معائنے کیلئے دبئی، جہانگیر ترین لندن روانہ

استحکام پاکستان تحریک کے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے موجود استحکام پاکستان تحریک پارٹی کا نام چوری کرنا الیکشن ایکٹ 2017 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق استحکام پاکستان تحریک ایک پارٹی نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جس کا بنیادی نعرہ مستحکم پاکستان ہے، استحکام پاکستان تحریک 17 مئی 2022 کو رجسٹرڈ ہوئی۔

بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں جہانگیر ترین اور علیم خان کو 7 دن کا وقت دیا گیا ہے، سات دنوں میں اپنی پارٹی کا کوئی اور نام تجویز کریں جو ان کے ذاتی نظرئیے سے مطابقت رکھتا ہو۔


متعلقہ خبریں