خیبرپختونخوامحکمہ تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول میں ردوبدل کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق15جون سے بند کئے جانے والے سکولوں کو 12جون سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
نگران وزیر تعلیم کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے بچوں کی موسم گرما کی چھٹیوں کی تعطیلات کو تبدیل کیا ہے۔
15جون سے بند ہونے والے تعلیمی اداروں کو 12جون کو بند کیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم حکام کے مطابق شدید گرمی اور والدین کی شکایات پر چھٹیوں کے شیڈول کو تبدیل کیا گیا۔