کھانا پکانے کے تیل پر ٹیکس؟اسحاق ڈار نے وضاحت کر دی


وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  پیٹرولیم لیوی، ٹیٹرا پیک دودھ اور کھانے پکانے کے تیل پر ٹیکس سے متعلق وضاحت کردی۔

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی 50 روپے سے بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں اور ٹیٹراپیک دودھ پر 9 فیصد ٹیکس نہیں لگایا جب کہ کھانے پکانے کے تیل سے سیلزٹیکس نہیں ہٹایا۔

انہوں نے کہا کہ دودھ پر سیلز ٹیکس لگانے کی صرف تجویز تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

ان کاکہنا تھا کہ ٹیکس بڑھانے سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوگا، نئے ٹیکس اقدامات صرف 200 ارب روپے کے ہیں جن میں 175 ارب ڈائریکٹ ٹیکسز ہیں، 9200 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حساب کتاب سے رکھا ہے۔

 


متعلقہ خبریں