جہانگیر ترین کا پرویز خٹک سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات متوقع


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کی جلد ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے رابطے کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ بات چیت کے دوران پرویز خٹک نے جہانگیر ترین کو نئی پارٹی کے قیام پر مبارکباد دی۔

پرویز خٹک کو جہانگیر ترین کی نئی پارٹی میں سیکریٹری جنرل بنائے جانے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کو ملاقات کی دعوت بھی دی۔

پرویز خٹک کی جانب سے جہانگیر ترین کی دعوت قبول کرلی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔

پرویز خٹک بھی اپنا الگ گروپ بنانے کے لئے سرگرم

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے سابق رہنما علی زیدی، عمران اسماعیل اور محمود مولوی بھی جہانگیر ترین کی جماعت ‘استحکام پاکستان پارٹی’ کا حصہ بن چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں