چین میں تیار جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا


پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار تیسرے ٹائپ 054 ایلفا جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے سینئر افسران نے پی این ایس شاہجہاں کا استقبال کیا۔

کمانڈر پاکستان فلِیٹ ریئر ایڈمرل فیصل عباسی نے جہاز کا دورہ کیا اور عملے کو مبارکباد دی، کراچی آمد سے قبل پی این ایس شاہجہاں نے سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو کا بھی دورہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سری لنکا کے اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں، پاک بحریہ کے جہاز نے سری لنکن بحری جہاز کے ہمراہ مشترکہ میری ٹائم مشق میں بھی حصہ لیا۔

پی این ایس شاہجہاں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کثیر المقاصد جہاز ہے،پی این ایس شاہجہاں کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اور مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہو گا۔


متعلقہ خبریں