پاکستان میں روزانہ 7ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں کرپشن کے خلاف جدو جہد کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ناسور کے خلاف جدو جہد ہر ایک پر لازم ہے،پانامہ لیکس کی خبر میں 436پاکستانیوں کا نام تھا،انہوں نے سوال اٹھایا کہ ملک میں احتساب کے ادارے کیا کر رہے ہیں؟

ایف آئی اے،نیب اور دیگر اداروں نے کیا کام کیا؟اپوزیشن کے خلاف تمام ادارے تیز ہوجاتے ہیں،سراج الحق نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اپنا فرض پورا کرے۔

آج وزیروں اور مشیروں کے پاس کتنا پیسہ ہے،ان کا کہناتھا کہ سروے کے مطابق پاکستان میں روزانہ 7ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں