اہم ادارے کے ملازمین کو دو ماہ کی بنیادی تنخواہ دینے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے رمضان المبارک کے دوران فری آٹا تقسیم پروگرام میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس افسران کیلئے دو ماہ کی بنیادی تنخواہ دینے کا بڑا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ماہ رمضان کے دوران مفت آٹا تقسیم میں ڈیوٹی کرنے والے آر پی اوز ، سی پی او ، ڈی پی اوز ، ڈی ایس پیز کے نام مانگ لیے گئے

اے آئی جی فنانس نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام اضلاع کے افسران سے فوری لسٹیں طلب کر لیں،افسران کودو بنیادی تنخواہیں 30 جون سے قبل ٹرانسفر کر دی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں