مراد راس کا جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان

حکومت پنجاب کا لاہور اور راولپنڈی کے اسکولوں سے متعلق نیا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما مراد راس جہانگیر ترین نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تحریک انصاف دور کے صوبائی وزیر مراد راس نے سینئر سیاست دان جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور ان کی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

ان سے پہلے بہاول پور سے سجاد بخاری، تحسین گردیزی اور جہانزیب وارن نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی، ان تینوں رہنماؤں نے بھی تحریک انصاف چھوڑ کر جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت کا نام استحکام پاکستان پارٹی رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں متعدد سابق ارکان اسمبلی اور اہم سیاسی شخصیات نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔


متعلقہ خبریں