پنجاب میں رواں ماہ بارش برسانے والے مزید 3 سسٹم آئینگے، چیف میٹرولوجسٹ

rain latest report

چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جون میں بارش برسانے والے مزید 3 سسٹم آئینگے۔

نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم نے کہا کہ سردیوں کی مغربی ہواؤں کاسلسلہ گرمیوں میں منتقل ہو رہا ہے اور مغربی ہواؤں کی وجہ سے بارشیں ہورہی ہیں۔

پری مون سون بارشیں جون کے دوسرے ہفتے شروع ہوجائینگی، محکمہ موسمیات

انہوں نے کہا کہ جون میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہےگا، گرمی کے بڑھنے سے بارش ہونے کا امکان ہے اور بارش کی وجہ سے درجہ حرارت نیچے آجائے گا۔

چوہدری اسلم کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں