108سالہ برطانوی خاتون نے طویل العمری کا راز بتا دیا

برطانیہ کی نئی ویزہ پالیسی، بین الاقوامی طلبہ پر پابندیاں عائد کرنیکا منصوبہ

برطانیہ کی ایک معمرخاتون ایڈا ڈینئیل نے اپنی 108ویں سالگرہ پر اپنی طویل العمری کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بچے نہیں اور انہوں نے کتے پال رکھے ہیں اور یہ ان کی طویل عمر ی کا راز ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ڈربی شائر کی رہنے والی ہیں ۔فی الوقت وہ جس نرسنگ سنٹر میں ہیں اس کی کوآرڈینیٹر نے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ ایڈا ڈینیئل کے پاس بہت سے گرے ہاؤنڈزہیں اور وہ اپریل کے شروع سے ہی اپنی سالگرہ منانے کےلیے کوشاں تھیں۔

اس پر نرسنگ ہوم نے ملک بھر میں اپیل کی جس کے جواب میں انہیں بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا سمیت 300 سے زائد افراد نے تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔


متعلقہ خبریں