5 سال سے کینسر سے مقابلہ کرنے والا اویس شہزاد ہمت اور حوصلے کی مثال بن گیا۔
تکلیف دہ طبی علاج برداشت کرنے کے باوجود اویس ڈانس اور ویڈیوز بنا کر خوشی محسوس کرتا ہے۔
9 سالہ اویس کے مطابق کیموتھراپی کے باعث جسم کا ہر حصہ تکلیف میں رہا لیکن وہ اس بیماری کے ساتھ جینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
اویس شہزاد ’بی آل ٹائپ بلڈ کینسر‘ میں مبتلا ہے جس کی صحتیابی کی شرح 2 سے 5 فیصد ہے۔
عرب نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے 9 سالہ اویس شہزاد گزشتہ پانچ سال سے بلڈ کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
#WATCH: Meet Owais Shehzad, a 9-year-old Pakistani child battling cancer for 5 years, who despite the pain and excruciating treatments, has found solace in dancing, creating videos and sharing life's fleeting moments on YouTube.
– https://t.co/bKK7Dtzufo pic.twitter.com/w5bFaN55Qk— Arab News Pakistan (@arabnewspk) June 3, 2023