طاہر شاہ کا دو سال بعد نئے گانے کے ساتھ واپسی کا عندیہ


پاکستانی میوزک انڈسٹری میں منفرد انداز کے سبب اپنی پہچان بنانے والے مشہور گلوکار طاہر شاہ نے دو سال بعد نئے گانے کے ساتھ واپسی کا عندیہ دیا ہے۔

مشہور گانے آئی ٹو آئی کے گلوکار طاہر شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام شیئر کیا ہے۔

گلوکار نے اس ٹوئٹ میں اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ سے متعلق اعلان کیا ہے جو رواں ماہ 10 جون 2023ء کو ریلیز کیا جائے گا۔

گلوکار نے لکھا ہے کہ طاہر شاہ کے ایک نئے دور کا آغاز۔گلوکار نے اپنی اس ٹوئٹ میں پروجیکٹ کی تفصیلات تو شیئر نہیں کی ہیں مگر اس پیغام نے اٴْن کے چاہنے والوں میں کھلبلی مچادی ہے۔


متعلقہ خبریں