سرکاری ملازمین کو 28 جون سے چھٹیاں ہونے کا امکان

سرکاری نوکریاں

بلوچستا ن ،سرکاری نوکریوں کیلئے عمرکی بالائی حد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری


محکمہ موسمیات نے 29 جون کو عیدالاضحی ہونے کی پیشگوئی کی ہے، اس طرح سرکاری ملازمین کو 28 جون سے چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔

اگر عیدالاضحی 29 جون کو ہوتی ہے تو پھر سرکاری ملازمین کو بروز بدھ 28 جون سے 2 جولائی 2023ء تک پانچ چھٹیاں ملنے کا امکان ہے، حتمی احکامات ذی الحج کی چاند کی رویت کے بعد حکومت جاری کرے گی اور ذی الحج کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

محکمہ موسمیات نے ذی الحج کے چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی 29جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

ماہر فلکیات نے عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخ بتا دی

محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابر آلود بھی ہوگا، غروب آفتاب 7بجکر 24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34گھنٹے 13منٹ ہوگی۔

کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80منٹ ہے جبکہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

19جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، پہلی ذی الحج 20جون کو ہوگی اور عیدالاضحی 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں