پنجاب، بلوچستان، بالائی خیبر خیبر پختونحوا میں بارش کا امکان

rain report

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، بلوچستان، بالائی خیبر خیبر پختونحوا میں بارش کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ژوب، موسٰی خیل، بارکھان،قلعہ عبداللہ،ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ملتان، بہاولپوراور رحیم یار خان میں بارش کا امکان جبکہ سوات،کرم،وزیرستان، کو ہستان اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔


متعلقہ خبریں