بھارت میں ٹرینوں کا خوفناک حادثہ، 230سے زائد افراد ہلاک


نئی دہلی: بھارت میں ٹرینوں کے خوفناک حادثے میں 230 سے زائد افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین کے درمیان ہولناک تصادم ہوا۔ مسافر ٹرین کورومنڈیل ایکسپریس کولکتہ سے چنئی جا رہی تھی۔ تصادم کے بعد مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں الٹ گئیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ اڑیسہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت نے نفرت کو فروغ دیا، راہول گاندھی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ٹرینیں ایک ہی پٹری پر آ گئی تھیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جائے حادثے پر امدادی کام جاری ہے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگواران کے ساتھ ہیں۔


متعلقہ خبریں