بجٹ : گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آ گئی


وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا امکان ہے۔

پرو پاکستانی کے مطابق اس ضمن میں پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) نے پہلے سے ہی مشکلات کا شکار آٹو انڈسٹری پر اس طرح کے اقدام کے نقصان دہ نتائج سے خبردار کیا ہے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو لکھے گئے خط میں کہا گیا  ہے کہ ڈبلیو ایچ ٹی کی بنیاد کو تبدیل کرنے سے مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت پر منفی اثر پڑے گا۔

PAMA نے ایف بی آر سے درخواست کی ہے کہ وہ اس تجویز کو مسترد کر دے کیونکہ اس سے مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت پر منفی اثر پڑے گا۔


متعلقہ خبریں