سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا اضافہ

سونا gold

کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے اضافے سے 233000 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ  دس گرام سونے کی قیمت 3429 روپے کے بڑے اضافے سے 199760 روپے ہوگئی۔

مزید برآں فی تولہ چاندی کی قیمت 2750 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 2357.68 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں