حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم (prime minister)

وفاقی حکومت نے مہنگائی سے ستائی عوام کو بڑا ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مسلم لیگ ن کے فیس بک پیچ کی پوسٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹور پر کوکنگ آئل 93 روپے جب کہ گھی کی قیمت میں 68 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔


وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں کمر توڑ مہنگائی تسلیم کر لی

خیال رہے کہ چند روز پہلے وزیر اعظم شہباز شریف نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے ملک کی معیشت پر بہت برا اثر پڑا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں چئیرمین ایف بی آر سے سخت ناراض ہوں اب نئے ٹیکسز لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ گزشتہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کر کے اسے توڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سیلاب نے ملک میں تباہی مچائی جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی ففٹی مکمل ہوگئی

شہباز شریف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بھی بڑھ گئی جبکہ کورونا کے دوران گیس کی قیمتیں زمین پر آچکی تھیں اور جب تیل کی قیمتیں کم تھیں تو اس وقت سودے نہیں کیے گئے۔


متعلقہ خبریں