پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر کمی پر غور

وزارت خزانہ کی جانب سے آج رات 12 بجے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

انڈسٹری حکام کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں بھی 4 فیصد سے زائد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ امریکی کانگریس میں قرضوں کی حد بارے بل منظوری سے متعلق خدشات تھے۔


متعلقہ خبریں