اسلام آباد، سبزی منڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، 13 افراد گرفتار


اسلام آباد میں اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی زیر نگرانی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، خلاف ورزی کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے اپنے دائرہ اختیار کے حامل مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے مجسٹریٹ کے ہمراہ سبزی/فروٹ منڈی میں ڈی سی ریٹ لسٹ پر پھلوں/سبزیوں کی دستیابی کا معائنہ کیا۔

بھارت میں تجاوزات کے نام پر مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کیا جانے لگا

اس موقع پر تجاوزات کے خاتمے اور مجموعی طور پر صفائی کو یقینی بنانے کے لیے صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ 13 تجاوزات کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ اور وارننگ دی گئی۔


متعلقہ خبریں